single woman dating bbwasian be kind be sweet be a gentleman skype add friends attractive asian gumtree worldwide

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیروزوالہ میں بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتار، مقدمہ درج

شیخوپورہ کے علاقے رچنا ٹاؤن فیروزوالہ میں بیوی پر مبینہ تشدد کرنے والے شخص کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا، خاتون نے پولیس کے نئے قائم کردہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سے رابطہ کیا تھا۔

ڈی پی او احسن سیف اللّٰہ کے مطابق رچنا ٹاؤن فیروزوالہ کی رہائشی صابرہ ناز نے اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو رابطہ کرکے بتایا کہ اس کی نند کی شادی اس کے بھائی سے ہوئی تھی جو ناراض ہو کر میکے آ گئی ،اس کے بعد کئی سال سے اس کا شوہر معراج اسے تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ تازہ واقعے میں شوہر نے اس کے بال کاٹ دیئے ، زنجیروں سے باندھ دیا اور مکے اور گھونسے مار مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس نےمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کے بھائی عظمت حسین کا کہنا ہے کہ پولیس نے بَروقت کارروائی کر کےان کی مدد کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.