im bold www dateinasia sign in china girl sex com south asian singles toronto www.latinamericancupid.com español taiwan friend finder

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پولیس کا 363 منشیات کے اڈوں کی سرپرستی کا انکشاف

کراچی میں پولیس کی جانب سے شہر کے 7 اضلاع میں 363 منشیات کے اڈوں کی سرپرستی کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے انٹیلی جنس نے منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس کے 100 سے زائد افسران کی فہرست تیار کی ہے۔

انٹیلی جنس کی جانب سے فہرست آئی جی سندھ کو بھیج دی گئی ہے، فہرست میں 100 سے زائد افسران اور اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

فہرست میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل، ہیڈ محرر کے نام بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرپٹ پولیس افسران چرس، ہیروئن، افیون اور آئس بیچنے والوں سے بھتہ لیتے ہیں۔

رپورٹ میں ضلع جنوبی میں 28، سٹی میں 42، کورنگی میں 15، شرقی میں 20، ملیر میں 4، وسطی میں 169، غربی میں 87 منشیات کے اڈے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.