site to chat online chicago asian dating sites woman dating site im bold heeraa ei-eng

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بڑی تعداد میں بچے کورونا وائرس سے متاثر

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بچوں کے بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکام محکمۂ صحت سندھ کے مطابق شہر میں کورونا وائرس سے متاثرین میں 38 فیصد لڑکیاں اور 61 فیصد لڑکے شامل ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق شہرِ قائد میں کورونا وائرس سے اب تک 1 سے 10 سال تک کے 43 ہزار 26 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی میں 11سے 20 سال عمر تک کے 2 لاکھ 71 ہزار 855 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 837 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 فیصد ہو گئی۔

شہر بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں میں 38 اعشاریہ 4 فیصد لڑکیاں اور 61 اعشاریہ 6 فیصد لڑکے شامل ہیں۔

کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس سے 1 سے 10 سال کے سب سے زیادہ 11 ہزار 150 بچے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس عمر کے اس وباء سے سب سے کم ضلع غربی میں 287 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع کورنگی میں 11 سے 20 سال تک کے سب سے زیادہ 97 ہزار 960 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ان عمروں کے سب سے کم ضلع غربی میں 656 بچے اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 11 سے 20 سال کی عمر کے سب سے کم ضلع غربی میں 656 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، جبکہ یہاں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے بھی سب سے کم 287 بچے اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت نے وفاقی حکومت سے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے 50 ارب 10 کروڑ روپے مانگ لیے۔

ضلع شرقی میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 11 ہزار 147 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اس ضلع میں 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 34 ہزار 512 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع وسطی میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 11 ہزار 150 بچے متاثر ہوئے، جبکہ یہاں 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 34 ہزار 512 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع جنوبی میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 4 ہزار 574 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 17 ہزار 595 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع ملیر میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 7 ہزار 429 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 86 ہزار 620 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع کورنگی میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 8 ہزار 442 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ یہاں اس وباء نے 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 97 ہزار 960 بچوں کو متاثر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.