کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیرکار روائی 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ریفرنس کی سماعت پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
لنک جج نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ آئندہ سماعت پر گواہ کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔
Comments are closed.