chunby girl www.latinamericancupid.com español filipiono cupid latin friend finder ei-eng militarycupid con some say i am sweety

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آ ج سے سندھ، کل سے کراچی میں بارشیں

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے سندھ اور کل یکم ستمبر سے کراچی اور حیدر آباد میں بارشیں شروع ہوں گی جو 3 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو رہی ہیں، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے 3 ستمبر کے دوران بارشیں ہوں گی۔

کہیں تیز ہواؤں اور کہیں گرچ چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، شہید بینظیر آباد، جامشورو میں کل سے بارش کا امکان ہے۔

کراچی، حیدر آباد اور دیگر علاقوں میں کل سے 3 ستمبر تک بارش کا ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.