thailand teen pic how to take care of siberian husky in the philippines more dating site i hate liars poems mormon penpals

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان:کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن، پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون پر پابندی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل لے جانے پر پابندی ہوگی، کوئی بھی ووٹر یا پولنگ ایجنٹ اپنا موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں لے جا سکتا، تاہم پرائیزیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پرائیزیڈنگ آفیسرز کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

بلوچستان کے تین اضلاع میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.