بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی کشمیر اور دفاعی کمیٹیوں کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے، پارلیمانی وفد کو سرحدوں کی صورتحال اور پاک فوج کی امن و استحکام کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مغربی سرحد پر بروقت اقدامات کیے، آج ہم ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، دنیا جان لے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے بغیر خطے میں امن و استحکام کا خواب ادھورا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے خطے کی پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کے لیے پاک فوج کی حمایت کا عزم دہرایا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، الحمداللّٰہ تمام چیلنجز کے باوجود آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق ملاقات میں انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے بحیثیت قوم کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.