بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواجہ سراؤں نے اپنے ساتھیوں کیلئے روزگار کے راستے کھول دیے

لودھراں کے پانچ خواجہ سراؤں نے ہنی بی فارمنگ شروع کر کے دیگر ساتھیوں کے لیے نئے روزگار کے راستے کھول دیے ہیں۔

خواجہ سراؤں کو روزگار سے وابستہ کرنے کے لیے مقامی سماجی تنظیم نے ڈبلیو ڈبیلو ایف (ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر) کے تعاون سے خواجہ سراؤں کو ہنی بی کی ٹریننگ کا انتظام کیا۔

پہلے گروپ میں کامیاب ٹریننگ کے بعد 5 خواجہ سراؤں کو شہر سے ملحقہ اربن فارسٹ میں شہد بنانے کے یونٹس لگانے کے لیے مٹیریل مفت فراہم کیا گیا اوران یونٹس کو انسٹال کروایا گیا۔

خواجہ سرا اب ان یونٹس کی دیکھ بھال کرتے ہیں جہاں مکھیوں نے شہد بنانے کا عمل بھی شروع کردیا اور دو مہینوں میں شہد بن کر تیار ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.