لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماں بیٹی سے زیادتی کے دونوں ملزموں کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
رکشا ڈرائیور ملزموں عمر فاروق اور منصب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے 22 ستمبر کو چوہنگ کے علاقے میں ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ماں بیٹی نے شناخت پریڈ میں ملزموں کو شناخت کر لیا ہے، ملزموں سے اسلحہ برآمد کرنا ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
عدالت نے ملزموں کا 13 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
Comments are closed.