wanted bf the most beautiful girl in the philippines zarina photo cebuana singles niche dating site up personals

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب ہم عمران خان کو بتائیں گے دھرنا اور لانگ مارچ کیا ہوتا ہے: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی الف لیلیٰ کی کہانیاں سن سن کر قوم تنگ آچکی ہے، اب وہ عمران خان کو بتائیں گے دھرنا اور لانگ مارچ کیا ہوتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہان صاحب ہمیں معلوم تھا آپ کو اب مروڑ اٹھیں گے، آپ لوگ تین سال سے گاجریں کھارہے ہیں پیٹ میں درد تو ہونا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں نواز شریف اور شہباز شریف کی تقریروں سے اسلام آباد میں ہلچل ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور پانی پر اربوں روپے خرچ کرنے چاہییں، اگر موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جیسے ہی لانگ مارچ کا اعلان کیا تو عمران خان کے حواری پریشان ہوگئے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لاکھوں کے لانگ مارچ کے لیےحسب وعدہ کنٹینر اور بریانی تیار رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.