وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزارِ قائد پر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے مزار قائد پر مضحکہ خیز پریس کانفرنس کی۔
فواد چوہدری نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ لاکھوں لوگوں کا اسلام آباد میں اجتماع کرنے کے بجائے اپنے بھائی کو لندن سے بلائیں، شہباز شریف کے بھائی پاکستان میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف نواسے کی شادی پر کروڑوں خرچ، دوسری طرف عوام کیلئے مہنگائی کا رونا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سیاست چھوڑیں اور اپنے وکیلوں کے ساتھ مشورہ کریں، مضبوط کیسزکی بدولت لگتا نہیں کہ شہباز شریف زیادہ دیر جلسوں سےخطاب کرسکیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا کی توجہ افغانستان پر ہے لیکن مسلم لیگ ن نے اس بارے میں ایک لفظ نہیں کہا، ن لیگ کی لیڈر شپ عالمی طاقتوں کی حمایت جیسےحاصل کرناچاہتی ہے وہ باعث شرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں پارٹی کی صدارت کیلئے ٹاس ہوتا ہے، اس بار شہباز شریف صدر ہیں اگلی باری مریم نواز، پھر شاہدخاقان عباسی کی ہوگی۔
Comments are closed.