jenny bikini ran chat cupid meet singles indian divorced dating sites australia kills me makes me feel alive famous thai ladyboys bbwasian

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہریوں پر کیمیکل کا استعمال فاشزم کی پہچان ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹوڈنٹس ، ینگ ڈاکٹرز پر مرچوں کا اسپرے اور لاٹھی چارج قابل مذمت ہے، اپنے شہریوں پر کیمیکل کا استعمال فاشزم کی پہچان ہے۔

رضاربانی نے ایک بیان میں کہاکہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا جمہوری اور آئینی حق ہے ، انہوں نے بتایا کہ مرچوں کا اسپرے اعصابی ریسیپٹرز پر کام کرکے اندھا، معذور کر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورمیں نیشنل لائسینسنگ امتحان سے متعلق امتحانی مراکز کے باہر میڈیکل اسٹوڈنٹس نے احتجاج کیا ہے، اس موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے طلبہ پر مرچوں کا اسپرے کیا، جس سے 5 طلبہ کی حالت غیر ہو گئی، بعد میں طلبہ نے احتجاج ختم کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاجی ڈاکٹروں سے پی ایم سی کا کوئی نمائندہ بات کرنے نہیں آیا، مطالبات کی منظوری تک پی ایم سی کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.