پنجاب میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 7اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے ایک ہزار 609 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 9، فیصل آباد 12 اعشاریہ 9 اور لاہور میں 10 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لاہور میں کورونا سے 8 جبکہ صوبہ بھر میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔
لاہور میں 586، راولپنڈی 256، فیصل آباد 97 اور ملتان میں 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed.