بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کُھل گئے

سندھ بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔

اسکول، کالجز اور جامعات میں اسٹاف کی 100 فیصد ویکسینیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ  تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صرف وہ اسکول کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف ویکسینیشن کراچکا ہوگا۔

عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بند کیے جانے کے اعلان پر جو طلبہ وزیر تعلیم شفقت محمود کو ’بچوں کا وزیراعظم‘ قرار دے رہے تھے وہی اب اسکولوں کے معمول سے کھلنے کے اعلان پر نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

حکام محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق والدین کو بھی ویکسینیشن کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب بازار میں اوّل تا 12 ویں جماعت کی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ایک طبی مسئلہ تھا جس کا علاج کیا گیا۔

اردو بازار کے کتب فروشوں کے مطابق رواں سال 2021 میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں۔

اس کے علاوہ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.