pen pals usa chinese girl sex toledo dating dating site linked to facebook south korean girl names grils date for free meet asian guys tian mi

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا دورۂ کراچی، مفتاح اسماعیل لا تعلق

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے کراچی کے دورے کے موقع پر نون لیگی کے مستعفی رہنما و سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل لاتعلق رہے اور کسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے۔

مسلم لیگ نون کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل شہر سے باہر ہیں، اس لیے وہ میاں شہباز شریف کے دورۂ کراچی کے دوران ان کی کسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے چند دن قبل مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کراچی کے دورے پر آئے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے دورے پر آئے ہوئے میاں شہباز شریف یہاں بے حد مصروف رہے ہیں۔

شہباز شریف نے آج تاجروں کے وفد اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کی معزز شخصیات سے ملاقات کی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز شریف آج کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے میں شرکت اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.