chinese girl sex more dating site seeking true love thailandbestbeauty simple humble pinay love smiley lady

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: میڈیکل کے احتجاجی طلبہ پر مرچوں کا اسپرے، 5 متاثر

لاہورمیں نیشنل لائسینسنگ امتحان سے متعلق امتحانی مراکز کے باہر میڈیکل اسٹوڈنٹس نے احتجاج کیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری امتحانی مرکز برکت مارکیٹ پر تعینات تھی جس نے طلبہ پر مرچوں کا اسپرے کیا، جس سے 5 طلبہ کی حالت غیر ہو گئی، بعد میں طلبہ نے احتجاج ختم کر دیا۔

طلبہ کو احتجاج سے روکنے کے لیے امتحانی سینٹر کے باہر خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگائی گئی تھیں، میڈیکل اسٹوڈنٹس نے احتجاج کے دوران پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔

پولیس نے میڈیکل طلبہ کو امتحانی سینٹرز کے قریب جانے سے روک دیا، کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ جانے والے تمام راستے بند کر دیئے، راستے بند ہونے سے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ میڈیکل کا امتحان پاس کرنے کے بعد مزید امتحان منظور نہیں۔

میڈیکل کے طلبہ امتحانی مرکز کے باہر احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر مرچوں کا اسپرے کیا۔

مظاہرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ پولیس نے میڈیکل کے طلبہ پر کیمیکل اسپرے کیا ہے جس سے 5 طلبہ کی حالت خراب ہو گئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاجی ڈاکٹروں سے پی ایم سی کا کوئی نمائندہ بات کرنے نہیں آیا، مطالبات کی منظوری تک پی ایم سی کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔

بعد میں میڈیکل اسٹوڈنٹس نے اپنا احتجاج ختم کر دیا اور وہ منتشر ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.