بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر شریف خاندان میں اختلاف کی بات مفروضہ ہے، شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈيا کے سوال پر کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر شریف خاندان میں اختلاف کی بات مفروضے پر مبنی ہے۔

میڈیاسے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے پنجاب میں تبدیلی کے لیے آپ اور حمزہ راضی ہیں، مریم اور نواز نہیں۔

اس پر  شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر شریف خاندان میں اختلاف کی بات مفروضے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کارواں آگے بڑھتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.