بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے، افغان طالبہ کا الزام

پشاور میں مقیم میڈیکل کالج کی افغان طالبہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس کے  والد کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور والد کو گھر سے حراست میں لیا۔

 افغان طالبہ فرشتے نے پریس کانفرنس کے دوران پولیس پر اپنے والد کو حراست میں رکھنے کا الزام عائد کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق تین اگست کو پشتہ خرہ میں کارروائی کے دوران دو افغان باشندوں کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 6 کلو آئس اور 10 کلو ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا، اب تک افغان طالبہ کی درخواست نہیں پہنچی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.