بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی طالبان کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی، ذبیح اللّٰہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی۔

 جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ اگر پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو اپنا سربراہ مانتے ہیں تو انہیں، ان کی بات بھی ماننا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان طویل سرحد پربعض مقامات ایسے ہیں جہاں ابھی تک ان کی رسائی نہیں، حکومت کی تشکیل کے بعد طالبان حکومت اس سے متعلق میکانزم بنائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.