بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرپور، خاتون کو چاقو مارکر زخمی کرنیوالا بھانجا گرفتار

ضلع میر پور کے گاؤں ڈڈیال میں خاتون کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے بھانجے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون طیبہ دلنشین عرف وفا حسین کی برطانیہ کی شہریت ہے،  وفا حسین بہن کے گھر ڈڈیال آئی ہوئی تھی۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے مطابق  وفا حسین کو شبہ تھا کہ بھانجے نے اس کے پرس سے 20 ہزار روپے چوری کر لیے ہیں جس پر بھانجے نے خود پر الزام لگنے پر خالہ کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق زخمی وفا حسین اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.