بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گرد کا اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.