کراچی کے علاقے کورنگی کی کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ایک ہی خاندان کے 4 بھائی بھی جاں بحق ہوگئے۔
کورنگی کی فیکٹری میں بھڑکنے والے شعلے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی زندگیاں بھی لے گئے، پانچ بھائیوں میں سے چار گھر والوں کو جدائی کا غم دے گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کا ایک بھائی معجزانہ طور پر بچ گیا۔
زندہ بچ جانے والے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ آگ لگنے سے کچھ دیر پہلے ہی فیکٹری سے نکلا تھا، آگ کیسے لگی، کیوں لگی کسی کو کچھ علم نہیں۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے وقت فیکٹری میں مجھ سمیت 25 لوگ موجود تھے، فیکٹری کی پیچھے کی کچھ کھڑکیاں کھلی ہوئی تھیں، آگ کے دوران ہم نے شور مچایا مگر کسی نے نہیں سنا۔
واضح رہے کہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
Comments are closed.