south asian singles toronto the no nonsense man bbwasian site to chat online the smile on your face lets me know that

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان کو مشورہ دیں گے حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہیے، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان متعدد نسلی گروہوں پر مشتمل ملک ہے، طالبان کو یہی مشورہ دیں گے حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو  دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت مستحکم حکومت کے قیام کا راستہ ہے، طالبان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جامع حکومت بنانے کے خواہاں ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کا واویلا کھسیانی بلی کھمبا نوچے والا ہے۔ اسے دہشت گردی اور سی پیک پر منہ کی کھانا پڑی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، موجودہ صورتحال میں افغانوں نے پاکستان کی طرف ہجرت نہیں کی، پاکستان نے 4 ہزار افراد کی افغانستان سے انخلا میں مدد کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری سرحدوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے، اس وقت افغانستان کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا مقصد خود مختار،مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خلا پیدا ہونے سے داعش جیسے دہشتگرد گروپ پنپ سکتے ہیں، یہ صرف افغانستان کے لیے نہیں پوری دنیا کے لیے خطرناک ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں نئے حکمرانوں سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.