بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپینش فٹبال لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

اسپینش فٹبال لیگ میں آج مایورکا کا مقابلہ اسپانیول سے ہو گا جبکہ ویلینشیا اور الاویز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ دلچسپ مقابلے جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

اسپینش فٹبال لیگ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جس میں سیویا اور اٹیلیٹکو میڈرڈ ابھی ٹیبل پر چھ چھ پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہیں، ایونٹ میں آج ویلینشیا کا مقابلہ الاویز سے ہوگا ویلینشیا نے دو میچز میں چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ جبکہ الاویز کوئی پوائنٹ نہ بنا سکی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا اور پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

ایونٹ میں مایورکا اور اسپانیول کے درمیان میچ رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا، مایورکا کے چار اور اسپانیول کے دو پوائنٹس ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.