xyxy south asian singles toronto some say i am sweety famous thai ladyboys dating china free looking for married women toledo dating

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرینہ اقبال نے نیشنل ویمنز سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا

مرینہ اقبال نے نیشنل ویمنز سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کی باقی دو ارکان میں اسماویہ اقبال اور سربراہ عروج ممتاز شامل ہیں۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق مرینہ اقبال پاکستان کی سابق کرکٹر ہیں، جنہیں مارچ 2019 میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا۔ اس دوران انہوں نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیموں کا انتخاب کیا۔

وہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ اور رواں سال دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کے انتخاب کا بھی حصہ تھیں۔

مرینہ اقبال کا کہنا ہے کہ قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، مجھے یہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی فیوچر لیڈرز کا حصہ بننے کے بعد کرکٹ کمنٹری کو زیادہ وقت دینا چاہتی ہیں، لہٰذا انہوں نے یہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرینہ اقبال نے کہا کہ ویمنز ٹیم بہت باصلاحیت ہے اور وہ کمنٹری باکس میں بیٹھ کر اس ٹیم کو فالو کرتی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.