online dating overseas asian matrimonial sites uk wanted bf old women xnxx singles to meet normal girl height

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان کا شہباز شریف کو خط

وزیر اعظم عمران خان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قائدحزب اختلاف کو الیکشن کمیشن ممبران کی خالی اسامیوں سے متعلق خط لکھا ہے۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو خط لکھا، وزیراعظم نے خط میں الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا ممبران کے لئے تین تین نام تجویز کئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد تعیناتی ہوسکے گی۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کے لیے احسن محبوب، راجا عامر خان، سید پرویز عباس کا نام تجویز کیا گیا ہے، ممبر خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان، فرید اللّٰہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.