beautiful actress in philippines meet single women in south africa cupid free dating thaicupid international im bold download usa dating site www gogol ecom

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل دھماکے، جوبائیڈن دورانِ خطاب رو پڑے

امریکی صدر جوبائیڈن کابل ایئرپورٹ پر داعش کے تین دھماکوں میں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کا بتاتے ہوئے دوران خطاب رو پڑے۔

انہوں نے کابل دھماکوں کے بعد  وائٹ ہاؤس میں خطاب کیا جس میں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت پر دُکھ کا اظہار کیا اور دھماکوں کی شدید مذمت کی۔

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن دو بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے2008 اور2011 میں پاکستان کا دورہ کیا۔

جوبائیڈن امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ  کابل سے انخلاء کے دوران 13 امریکی اہلکاروں کی ہلاکت سے جوبائیڈن کی صدارت کو خوفناک دھچکا لگا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان کو کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے تین دھماکوں سے ہونے والی ہلاکتوں نے رنجیدہ کردیا۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کے جواب سے قبل جوبائیڈن نے سر جھکا لیا اور اپنے آنسو چھپانے کی ناکام کوشش کی۔

انہوں نے انتہائی شکست خوردہ لہجے میں حملہ آوروں سے بدلہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم حملہ کرنے والوں کا پیچھا کر کے شکار کریں گے، افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی ہیرو ہیں، امریکی ہیروز نے اچھے مقصد کیلئے جان دی۔

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حدیث نبی اکرم ﷺسنا کر مسلمانوں کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکوں سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق داعش نے کابل ایئر پورٹ دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.