بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور پولیس نے امریکی شہری کا سامان ریکور کروا دیا

لاہور پولیس نے امریکی شہری کا ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سامان ریکور کروا دیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن عیسی سکھیرا کے مطابق امریکی شہری نے ہنجروال میں کمپنی بنا کر سرمایہ کاری کی، تاہم کمپنی منیجر نے امریکی شہری کا تمام سامان ہڑپ کر لیا تھا۔

اس صورتحال میں امریکی شہری نے داد رسی کے لیے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی تھی۔

امریکی شہری گیبرل کیرگ کاکہنا ہے کہ پولیس نے جس طرح مدد کی ان کا مشکور ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.