جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ اگلے ہفتے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے علاج کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے سرینا عیسیٰ کے گلے کے بڑھے تھائیرائڈز کی سرجری تجویز کی ہے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ علاج اور سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.