بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں خلاء بہت خطرناک ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان میں خلاء بہت خطرناک ہے۔

یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔

پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے ورنہ وہاں انتشار پیدا ہو گا، پاکستان اپنا ذمے دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں میں کم از کم 28 طالبان ہلاک ہوئے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہم ہے۔

نیٹو کے سفارت کار نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کریں۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.