بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی کی PSL کیلئے 20 فیصد تماشائیوں کی اجازت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کیلئے 20 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کے اجلاس میں پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کیلئے 20فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت ہوگی،جبکہ پلے آف میچز کیلئے مارچ میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گروپ میچز اور پلےآف میچز کیلئے کراؤڈ کے تناسب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن، پی ایس ایل 6 کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی طور برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل کے لیے بائیو سیکور ببل 15 فروری سے شروع ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.