بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں قیامِ امن کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ایرانی صدر کو وزیر اعظم عمران خان کی مبارک باد پہنچائی۔

شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیامِ امن کا فائدہ پورے خطے کو یکساں طور پر ہوگا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے امن و استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.