بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 272 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کی کمی کے بعد کم ہو کر 47 ہزار 363 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 493 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 260 رہی۔

حصص بازار میں 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 285 ارب روپے ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.