بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے، طالبان رہنما

طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ نئی دہلی افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ 

کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے گا طالبان حکومتی امور آسانی سے چلاسکتے ہیں۔ 

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں گڑ بڑکی کوشش ہوئی تو روکیں گے، پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

طالبان رہنما نے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ 

شہاب الدین دلاور نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست، پڑوسی ملک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان مہاجرین کی بہبود کیلئے پاکستان کی خدمات پر شکرگزار ہیں۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان تمام ممالک سے باہمی احترام کی بنیاد پر پُرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.