بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے، زرتاج گل

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سندھ میں حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے،کراچی گندگی کا گڑھ بن چکا ہے۔

زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر کا سفیر بن کر مسئلہ اجاگر کیا اور مودی کا چہرہ بےنقاب کیا، وزیراعظم نے سپر پاور کو کہا پاکستان کی زمین استعمال نہیں کرنے دیں ، وزیراعظم نےاڈے دینے سےانکار کرکےملکی سالمیت کی بات کی۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی شوہر ہمایوں رضا خان کے ہمراہ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ پانی میں اتر کر سیلفی بنواتے تھے، 260 ارب کی رقم احساس پروگرام کےتحت غریبوں میں تقسیم کی، جعلی پرچی بلاول چیئرمین بن کر بیٹھ گیا۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ سندھ میں حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے،کراچی گندگی کا گڑھ بن چکا ہے۔

پاکستان کے نامور آرٹسٹ علی گُل پیر نے زرتاج گل…

انہوں نے کہا کہ جس قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی کرتےہیں،مریم باجی کہتی ہیں ہمارا سرمایہ ہے، ہرڈاکو، چور اورقبضہ مافیا مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہوجاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.