وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے ایک ہوٹل میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
عثمان بزدار نے سختی سے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،
انہوں نے کہاکہ زیادتی کی شکار خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ایک شخص احمد کے پاس گئی جو اسے انٹرویو کے بہانے سے ایک ہوٹل میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر اس سے زیادتی کی۔
خاتون کے مطابق ملزم نے بعد میں دھمکیاں دے کر اسے ہوٹل سے نکال دیا، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ میں خاتون کی مدعیت میں زیادتی کے ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.