وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں جمعے کی نماز میں یوم تحفظ خواتین اور حیا پر خطبات ہوں گے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم خواتین سے ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، جرم جہاں بھی ہوں مقدمات کی تیز سماعت کر کے سزائیں دی جائیں۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور کویت میں مقدمات کی تیز سماعت اور سزائیں ہوتی ہیں اس لیے وہاں جرائم کم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان علماء کونسل کی خواہش ہے کہ مقدمات کی تیز سماعت کی جائے اور سرِ عام سزائیں دی جائیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جزا اور سزا کے عمل اور نظامِ عدل میں چیزیں بہتر کی جائیں اور پولیس میں اصلاحات کی جائیں۔
Comments are closed.