برطانیہ کے وزیرِ مسلح افواج جیمز ہیپی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر چند گھنٹوں کے دوران مہلک حملہ ہو سکتا ہے۔
برطانوی وزیرِ آرمڈ فورسز جیمز ہیپی نے ایک بیان کے ذریعے یہ انتباہ جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہینڈلنگ سینٹر میں موجود افراد کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
جیمز ہیپی نے مزید کہا ہے کہ انخلاء کا عمل جلد ختم ہو جائے گا، تاہم آخر پرواز کب روانہ ہوگی اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔
برطانیہ کے وزیرِ مسلح افواج کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں غیر محفوظ افراد کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Comments are closed.