خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کا انتقال ہوگیا۔
پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹر ظاہر شاہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور خیبر میڈیکل کالج کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔
پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہوگئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.