گاڑیوں کی معروف کمپنی ’کِیا‘ کی جانب سے ایس یو وی ورژن کی نئی ایکس لائن متعارف کروائی گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں آتے ہی چھا گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ماڈل ’سیلٹوکس‘ کی بھارت میں ریکارڈ سیل کے بعد اب ’کیا سیلٹوکس ایکس لائن‘ متعارف کروا دی گئی ہے۔
اس گاڑی میں پرانے ماڈل کی بنسبت بہترین فیچرز کا استعمال کیا گیا ہے۔
کیا کمپنی کی سیلٹوکس ایکس لائن کو مارکیٹ کی واحد گاڑی قرار دیا جا رہا ہے جس میں 18 انچ کے وہیل استعمال کیے گئے ہیں جبکہ گاڑی کے اندر صرف نئی سیٹ اپ ہولسٹری کی تبدیلی کی گئی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ کیا کمپنی کی یہ ایکس لائن ’کمپیکٹ ایس یو وی‘ کا سب سے مہنگا ترین ماڈل ہوگا۔
Comments are closed.