بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی، طالبان کی جرمن سفیر کو یقین دہانی

افغانستان میں جرمنی کے سفیر نے کہا ہے کہ طالبان کے ڈپٹی چیف مذاکرات کار شیر محمد عباس ستانکزئی سے انکی ملاقات ہوئی ہے۔

جرمن سفیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہیں طالبان رہنما نے یقین دلایا ہے کہ امریکی انخلا کے بعد بھی طالبان قانونی دستاویزات والے افغانوں کو ملک سے جانے دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ طالبان رہنما نے یقین دہانی کرائی کہ 31 اگست کے بعد بھی افغان عوام باہر جا سکیں گے۔ جرمن سفیر کے مطابق طالبان نے کہا کہ افغان عوام 31 اگست کے بعد کمرشل پروازوں پر سفر کرسکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.