جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کہا ہے کہ 20 سال میں افغانستان میں حاصل فوائد کے تحفظ کے لیے طالبان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
جرمن چانسلر نے یہ بات جرمن پارلیمان سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بات کے علاوہ طالبان کو کوئی غیرمشروط پیشکش نہیں کی جائے گی۔
جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کہا کہ جب تک ضروری ہوا فوجی اور امدادی اہلکاروں کا افغانستان سے انخلا جاری رہے گا۔
اُنہوں نے اقوامِ متحدہ کے افغانستان میں امداد فراہم کرنے والے اداروں کی حمایت کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ افغانستان پر طالبان کا قبضہ نئی اور تلخ حقیقت ہے، مگر ہمیں اس سے نمٹنا ہوگا۔
Comments are closed.