dating a latino man sex cavite emo dating site live local date review baby lips philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اشرف غنی کا ڈالرز کے ساتھ فرار، اراکین کانگریس کا تحقیقات کا مطالبہ

سابق افغان صدر اشرف غنی سے متعلق امریکی اراکین کانگریس نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر انٹونی بلنکن سے اشرف غنی کے لاکھوں ڈالرز لے کر فرار ہونے کی خبر سے متعلق استفسار کرلیا۔ 

اپنے خط میں اراکین کانگریس نے کہا کہ غبن کی رقم افغان عوام کی فلاح و ترقی کے لیے امریکی امداد تھی، بائیڈن انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کر کے صورتحال سے آگاہ کریں۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ اشرف غنی نے غبن کیا ہے تو ان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی؟ غنی رقم لے کر فرار ہوئے تو رقم کیسے وصول کی جائے؟

اس خط میں کہا گیا کہ امداد کی مد میں 145 ارب ڈالر افغانستان کو دیے گئے، یہ رقم جنگ پر خرچ ہونے والے 837 ارب ڈالر کے علاوہ ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ 17.28 ارب ڈالر بجٹ اسسٹنس میں افغان حکومت کو دیے جس کے اشرف غنی سربراہ تھے۔

متن میں یہ بھی کہا کہ یہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے ہیں، کرپٹ سرکاری اہلکار کے لیے نہیں ہیں۔

اس پر ایوان نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کو 31 اگست تک رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.