i am an outgoing person everyday is happy day nakedthaigirls super handsome boy iligan philippines dating site linked to facebook tiny little asian but only love can say

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، 10 روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، وہ قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آئیں گے۔

مصباح الحق اب 10 روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے، جس کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔

کیریبین میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

ان ٹیسٹنگ کے نتائج میں صرف مصباح الحق ہی وہ واحد رکن ہیں جن کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود مصباح الحق میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

میزبان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق کو 10 روزہ قرنطینہ کے لیے جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا، جہاں میڈیکل اسپیشلسٹ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.