country boy funny asianeuro dating cairns rub and tug single males over 30 asian dating uk free more dating site li gu yi download hello vietnam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بندر نے سڑک پر پڑے ماسک کو اٹھایا اور پہن کر چلتا بنا، ویڈیو وائرل

دنیا اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور ماسک پہننا اس وقت ہر ایک زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے۔

ایسے میں اب تو جانور بھی جو کہ اس کرہ ارض پر انسانوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں وہ بھی ماسک سے مانوس ہوگئے ہیں، اور اسے استعمال کرکے دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس سے کیا ہوتا ہے۔

ایسا ہی کچھ بھارت میں ایک بندر نے کیا جب اس نے سڑک پڑے ایک ماسک کو اٹھایا، دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ ایک لمحے کو رکا اور پھر اس نے ماسک اپنے چہرے پر پہن لیا اور ایک مرتبہ پھر بڑے فخر سے سینہ پھلا کر چلنے لگا۔ 

بندر کی اس حرکت پر مبنی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.