the smile on your face lets me know that asian dating uk free tina ting asain women san antonio naked women best pinay dating sites living in pattaya assian women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں ویمنز کرکٹرز کی تلاش

سندھ میں ویمنز کرکٹرز کی تلاش کیلئے سندھ ویمنز کپ لیگ 20ستمبر سے حیدر آباد میں شروع ہوگی، جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی، لیگ سے پہلے کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں مختلف کلبز اور اکیڈمیز کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کرائے جا رہے ہیں۔

سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت سندھ میں ویمنز کرکٹرز کی تلاش کیلئے لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے سندھ ویمنز کپ کے نام سے ہونے والی لیگ 20ستمبر سے حیدر آباد میں شروع ہوگی جس میں 13میچز کھیلے جائیں گے، اس لیگ میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کیلئے تین ریجن میں ویمنز ٹورنامنٹ کرائے جارہے ہیں۔

کراچی میں جاری ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس کا فائنل کل نیشنل اسٹیدیم میں کھیلا جائے گا ۔

اس طرح حیدر آباد میں 4 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ دو ستمبر سے شروع ہوگا ، جبکہ 6ستمبر سے سکھر میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں 3 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، ان ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیمیں سندھ ویمنز کپ لیگ میں شرکت کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.