site to chat online international love dating app kizzle mett life meet asian guys heeraa tiny little asian singles to meet

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس 4 طیارے افغانستان بھیجے گا

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 500 سے زائد روسی باشندے لانے کیلئے 4 طیارے بھیج رہے ہیں۔

اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس افغانستان میں اپنی فوج تعینات نہیں کرے گا اور ہمارا وہاں کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یو ایس ایس آر کی شکست سے سبق سیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب چین نے طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل افغانستان میں رہنے والی غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں چینی سفیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت غیر ملکی افواج کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.