بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کویت کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کا اعلان

کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان، بھارت، مصر، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال کے لیے براہ راست پروازیں گزشتہ کئی ماہ سے معطل تھیں۔

پہلی پرواز بدھ کو مصر سے کویت پہنچنے کی توقع ہے، اس کے بعد بھارت سے دو پروازیں پہنچیں گی۔

ان ممالک کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد رواں ہفتے کے اوائل میں وزارتی کونسل نے کورونا وائرس وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.