بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان کا خواتین سے سلوک ایک بنیادی سرخ لکیر ہونا چاہیے، مشیل بیچلیٹ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سربراہ مشیل بیچیلیٹ نے کہا ہے کہ طالبان کا خواتین سے سلوک ایک بنیادی سرخ لکیر ہونا چاہیے۔

مشیل بیچیلیٹ نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ طالبان کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کی مصدقہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.