russian dating beauties i hate liars poems famous thai ladyboys hot asia girls why do we worry about what others think www dateinasia sign in pinay love

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فلوریڈا میں ڈنر کرنے والے شخص کی جانب سے اسٹاف کو 10 ہزار ڈالر ٹپ

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انتہائی مہربان شخص نے جو کہ ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آیا اور جاتے ہوئے وہ ریسٹورنٹ اسٹاف کو 10 ہزار امریکی ڈالرز بطور ٹپ دے گیا۔

ایک امریکی میڈیا پورٹل کے مطابق شمالی فلوریڈا کے گینسویل کے علاقے میں واقع ریسٹورنٹ، واہو سی فوڈ گرل میں گزشتہ ہفتے مذکورہ بالا شخص اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ ڈنر پر آیا اور ڈنر کے بعد جاتے ہوئے اس نے سروس دینے والے تمام اسٹاف کو ان کی اچھی سروس اور محنت پر 10 ہزار ڈالرز بطور ٹپ دیے۔

ریسٹورنٹ کے مالک شان شیفرڈ کے مطابق اسے اس کے ملازمین نے اس بھاری اور بڑے ٹپ کے متعلق بتایا جس پر اسے شک ہوا اور اس نے ملازمین سے کہا کہ وہ کریڈیٹ کارڈ کی پشت پر آئی ڈی اور نام دیکھیں۔

لیکن ریسٹورنٹ کے پوائنٹ آف سیل سسٹم نے رقم کی ٹرانزیکشن منظور کرلی، جس پر ریسٹورنٹ کے مالک نے ملازمین سے کہا کہ وہ اگلے روز پھر چیک کریں اور رقم کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ تاہم رقم موجود تھی۔

مالک کا کہنا ہے کہ اس کے ملازمین انتہائی ایماندار ہیں اور عالمی وبا کے دوران بھی انہوں نے بڑے خلوص سے کام کیا، اور یہ ان کا حق ہے کیونکہ انہوں نے اس ریسٹورنٹ کی سروس کو قابل قدر بنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.